ملکہ برطانیہ کا تابوت ایڈنبرا پہنچا دیا گیا

Published On 11 September,2022 11:23 pm

لندن:(دنیا نیوز) برطانیہ کی آنجہانی ملکہ برطانیہ کا تابوت بیلمورل کیسل سے اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا منتقل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ کا تابوت اسکاٹ لینڈ کے مختلف دیہاتوں، قصبوں سے ہوتا ہوا چھ گھنٹے بعد ایڈنبرا پہنچایا گیا۔

آنجہانی ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پورے راستے لوگ سڑک کے کنارے موجود تھے جبکہ ملکہ برطانیہ کے آخری سفر کے موقع پر پالتو گھوڑوں کو بھی سڑک کنارے کھڑا کیا گیا تھا۔
 

Advertisement