فرانس: دنیا کی دوسری بڑی فوڈ مارکیٹ میں آتشزدگی، سٹوریج جل کر خاکستر

Published On 25 September,2022 10:38 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دنیا کی دوسری بڑی فوڈ مارکیٹ میں ہونے والی آتشزدگی سے فٹبال گراؤنڈ جتنا بڑا فوڈ سٹوریج سنٹر جل کر خاکستر ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ دو پہر کو لگی، سینکڑوں فائر فائیٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، آگ بجھانے کی کارروائی میں ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔

حکام کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، پیرس کی اس مارکیٹ اکثر یورپی ممالک کو پھل، سبزیاں اوردیگر کھانے پینے کی اشیاء سپلائی ہوتی ہیں۔

 

Advertisement