پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں ائیرپورٹ ملازمین کی ہڑتال کے باعث تین دن سے پروازیں متاثر ہونے لگیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین کے باعث سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث حکام نے مسافروں کو ائیرپورٹ پہنچنے کے لیے ٹرین استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو بھی ہڑتال کے باعث کوچارلس ڈیگال ائیرپورٹ کی 10 فیصد پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں۔ ائیر پورٹ ملازمین ماہانہ تنخواہ میں 300 یورو اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کوچارلس ڈیگال ائیرپورٹ کی ہر پانچ میں سے ایک پرواز منسوخ ہوسکتی ہے۔