پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں صدارتی انتخابات آج منعقد ہو رہے ہیں، دوسرے اور فائنل مرحلے میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور حریف مارین لاپین میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
6 کروڑ 70 لاکھ آبادی کے حامل ملک میں 4 کروڑ 80لاکھ ووٹرز نئے صدر کا انتخاب کریں گے، صدارتی انتخاب میں مسلمانوں کا ووٹ بھی اہم کردار ادا کرے گا، ووٹنگ فرانس کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 7 بجے ختم ہوگی جبکہ بڑے شہروں میں 8 بجے تک ووٹ ڈالے جا سکتے ہیں، پولنگ کے اختتام کے ساتھ ہی انتخابات کے ایگزٹ پولز آجائیں گے جبکہ سرکاری نتائج کا اعلان آئینی کونسل 27 اپریل کو کرے گی۔
پہلے مرحلے میں میکرون نے 27 فیصد جبکہ مارین لاپین نے 24 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے، کسی کو بھی اکیاون فیصد ووٹ نہ ملنے پر پہلے مرحلے میں صدارت کا فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔