پیرس:( دنیا نیوز) فرانس میں ایئرپورٹ آپریٹرز کی ہڑتال کے باعث پیرس کے ایئرپورٹ سے ایک چوتھائی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تنخواہوں میں اضافے کے لیے فرانسیسی ایئرپورٹ آپریٹرز نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا، پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر صبح کی شفٹ میں ملازمین نے کام کرنے سے انکار کردیا۔
ہڑتال کے باعث صبح سات بجے سے دن دو بجے تک کی زیادہ تر پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔