روس، سکول میں فائرنگ، 11 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک

Published On 26 September,2022 04:16 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 11 بچوں سمیت15 افرادہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افسوسناک واقعہ آئیزیکس شہرمیں پیش آیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے اور سکول کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کی آمد پر حملہ آور نے خود کو گولی مار لی۔

مرنے والوں میں 11 بچےاورعملے کے 4 افرادشامل ہیں۔زخمی ہونے والےچودہ بچوں سمیت اکیس افرادکو طبی امدادکیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
 

 

 
Advertisement