ایران کے شہر زاہدان میں بچی سے مبینہ زیادتی، جھڑپوں میں 41 افراد جاں بحق

Published On 02 October,2022 05:13 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے شہر زاہدان میں پولیس اور مظاہرین کی جھڑپوں میں ہلاکتوں کے حتمی اعداد و شمار جاری کر دیے گئے، ایران ہیومن رائٹس نامی این جی او کے مطابق جمعہ کے روز جھڑپوں میں 41 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ زاہدان میں مظاہرے ایک پولیس آفیسر کی جانب سے بچی کے ساتھ زیادتی کے الزامات سامنے آنے پر شروع ہوئے تھے، مرنے والوں میں پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب نقاب کے معاملے پر بھی ایران بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس حراست میں مہسا امینی نامی خاتون کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 92 افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔