بنجول: (دنیا نیوز) افریقی ملک گیمبیا میں بھارتی کمپنی کے کھانسی کے شربت کے مبینہ استعمال سے 66 بچے ہلاک ہوگئے۔
بڑی تعداد میں بچوں کی اموات پر عالمی ادارہ صحت نے الرٹ جاری کر دیااور کہا کہ بچوں کی اموات کا ممکنہ طور پر تعلق ان دواؤں کے استعمال سے ہو سکتا ہے، دواؤں کو بھارت میں تیار کیے جانے کے بعد گیمبیا برآمد کیا جاتا تھا۔
ڈبلیو ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ ان دواؤں کے نمونوں میں ڈائیتھلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائکول مادے کی مقدار محفوظ مقدار سے بہت زیادہ تھی۔