بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے مغرب پر فضائی برتری کیلئے برطانوی رائل ایئرفورس کے 30 سابق پائلٹوں کو بھرتی کر لیا۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے چین نے ریٹائرڈ فوجی پائلٹوں کو ماہانہ دو لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ کے لگ بھگ بھاری تنخواہ کا لالچ دے کر بھرتی کیا، اس معاملے میں برطانیہ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں کیونکہ اس میں کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوتی، حکام نے مزید بھرتیاں روکنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔
برطانوی وزارت دفاع اور میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چین سابق پائلٹس بھرتی کرنے کیلئے جنوبی افریقہ میں قائم فلائنگ اکیڈمی سمیت مبینہ طور پر تھرڈ پارٹی سے کام لے رہا ہے۔