امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 7 افراد ہلاک

Published On 23 November,2022 09:05 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ کے دوران سات افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں گزشتہ رات دیر گئے ایک سپر مارکیٹ میں مسلح شخص نے فائرنگ کر دی، یہ واقعہ امریکی ریاست ورجینیا کے شہر چیسپیک میں پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص دکان کا منیجر ہے اور اکیلا ہی کام کرتا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں بندوق کے حملوں کی ایک طویل تاریخ ہے، جس کا آخری واقعہ صرف گزشتہ ہفتے پیش آیا، جب کولوراڈو میں ایک ہم جنس پرستی کے نائٹ کلب کے اندر شہری نے فائرنگ کی، اور پانچ افراد ہلاک کر دیئے تھے۔ 20 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement