چین: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

Published On 25 November,2022 06:35 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افرادزندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں اداے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز رات ایک بلند و بالا عمارت میں آگ لگی۔

چینی سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ہنگامی بنیاد پر طبی امداد ملنے کے باوجود 10 افراد چل بسے ہیں، اس واقعے میں نو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چین میں شدید آتشزدگی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ رواں ہفتے وسطی چین کے شہر انیانگ کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ الیکٹرک ویلڈنگ کے دوران کارکنوں کی جانب سے حفاظتی اقدامات کا خیال نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے فیکٹری میں آگ لگی۔

یاد رہے کہ 2015 میں چین کے ایک کیمیکل گودام میں ہونے والے دھماکوں سے کم از کم 173 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
 

Advertisement