کینیڈا نے طویل عرصے سے زیر غور انڈو پیسیفک حکمت عملی پیش کر دی

Published On 28 November,2022 09:45 am

ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈا نے انڈوپیسیفک کی حکمت عملی کا آغاز کر دیا، جس کے تحت چین سے نمٹنے کیلئے مزید وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

حکمت عملی کے مطابق کینیڈا موسمیاتی تبدیلی اور تجارتی مسائل پر دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے ساتھ کام بھی جاری رکھے گا، حکمت عملی میں 1.9 ارب ڈالر کے اخراجات کا ذکر کیا گیا ہے جس کے تحت خطے میں کینیڈا کی فوجی موجودگی اور سائبر سکیورٹی کو بڑھانا بھی شامل ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق چینی سرکاری اداروں کو اہم معدنی سپلائی سے روکنا ہے، پلان کے تحت خطے کے تیزی سے ترقی کرتے 40 ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینی ہے جن کی اقتصادی سرگرمیاں تقریباً 500 کھرب کینیڈین ڈالر ہیں۔
 

Advertisement