ٹورنٹو میں کامیاب خالصتان ریفرنڈم، ایک لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ

Published On 19 September,2022 10:38 am

ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم کا کامیاب انعقاد ہوا جس میں ایک لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

بھارت سے آزادی کیلئے ریفرنڈم میں کینیڈا بھر سے سکھ کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریفرنڈم میں ایک لاکھ سے زائد سکھوں نے ووٹ کا سٹ کیے، رش اور ٹریفک جام کے باعث ہزاروں افراد پولنگ میں حصہ نہ لے سکے

اس موقع پر سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹورنٹو کے بعد کینیڈا کے دیگر شہروں میں بھی ریفرنڈم کروایا جائے گا، اس سے قبل برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں سکھ کمیونٹی کے افرادریفرنڈم کے ذریعے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
 

Advertisement