ٹورنٹو: (دنیا نیوز) برطانیہ اور دیگر ممالک میں خالصتان پر ریفرنڈم کے بعد کینیڈا کی سیاست میں ہلچل شروع ہو گئی، خالصتان ریفرنڈم کیلئے 18 ستمبر سے کینیڈا میں ووٹنگ کا آغاز ہو گا۔
سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام 18 ستمبر کو ٹورنٹو کے نواحی علاقے برامپٹن میں ریفنرنڈم منعقد ہو گا، ریفرنڈم سے پہلے ہی کینیڈا میں سکھوں نے 5 میل طویل کار ریلی نکال کر مقامی افراد کی توجہ حاصل کر لی۔
ٹورنٹو میں نکالی گئی کار ریلی میں دو ہزار سے زائد گاڑیاں شامل تھیں، خالصتان پر ریفرنڈم کا آغاز گزشتہ برس 31 اکتوبر کو لندن سے ہوا تھا۔