ٹورنٹو: (دنیا نیوز) گرمی کی شدت سے لگنے والی آگ نے یورپ اور امریکا کے بعد اب کینیڈا کا رخ کر لیا۔
کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں جنگل کی آگ کی وجہ سے تین سو سے زائد گھر وں کو خالی کروانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔
آگ کے پیش نظر چارسواڑتیس رہائشگاہوں کو مزید خالی کروایا جا سکتا ہے۔
وائلڈفائرسروسزنے عوام کو گرم اور خشک موسم کی وجہ سے کھلے مقامات پر آگ جلانے اور آتش بازی سے منع کردیا ہے۔