اسرائیلی فورسز کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری، 8 فلسطینی شہید

Published On 04 December,2022 10:04 pm

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے مقبوضہ غزہ کی پٹی میں وحشیانہ بمباری کی گئی جس کے باعث 8 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جیٹ طیاروں کی جانب سے ہونے والی بمباری سے مرنے والوں میں 5 سالہ بچی بھی شامل ہے جبکہ درجنوں افراد کے زخمی ہونے کا اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے مطابق حملوں کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد زخمی ہوئے جن کا علاج ہسپتالوں میں جاری ہے۔ بمباری کے باعث القدس بریگیڈ کے کمانڈرکی شہادت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
 

Advertisement