برطانوی خاتون کا اورکیسٹرا میں 71 سال سے زیادہ عرصہ وائلا بجانے کا ریکارڈ

Published On 03 December,2022 01:45 pm

سرے: (ویب ڈیسک) 86 سالہ برطانوی خاتون نے اپنی زندگی میں 71 سال سے زیادہ عرصے تک اورکیسٹرا میں وائلا(وائلن کی ایک قسم) بجا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق برطانوی کاؤنٹی سرے سے تعلق رکھنے والی این ملر نے ریڈ سِنفونیا نامی اورکیسٹرا میں 71 سال اور 194 دن تک وائلا بجا کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔

پہلی بار اورکیسٹرا میں 14 برس کی عمر میں وائلا بجانے والی این ملر ابھی تک گروپ میں فعال ہیں اور شائقین کو مدھر دھن سے محظوظ کر رہی ہیں۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکہ کی جین لِٹل کے پاس تھا جنہوں نے 71 سال تک ایٹلانٹا سِمفونی اورکیسٹرا میں بیس نامی موسیقی آلہ بجایا تھا۔
 

Advertisement