راہبوں کا منشیات ٹیسٹ مثبت آنے پر مندر خالی کروالیا گیا

Published On 01 December,2022 01:35 pm

بنکاک : (ویب ڈیسک ) وسطی تھائی لینڈ کے ایک مندر کو راہبوں کا منشیات ٹیسٹ مثبت آنے پر خالی کروالیا گیا ۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی تھائی لینڈ میں بدھ مت کے ایک مندر میں عجیب واقعہ دیکھنے میں آیا ، منشیات کے بائیکاٹ کی مہم کے دوران مندر کے تمام راہبوں کا منشیات کا ٹیسٹ کرایا گیا جس کا نتیجہ مثبت آیا ۔

ٹیسٹ نتائج مثبت آنے پر راہبوں کو فوری طور پر مندر سے نکال کر منشیات کے متاثرین کی بحالی کیلئے کام کرنے والے ایک کلینک میں منتقل کیا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق واقعہ تھائی صوبے کے فیچابون میں پیش آیا، جہاں بونگ سام وان ضلع میں خانقاہ کے مٹھاس سمیت چار راہبوں کے منشیات کے ٹیسٹ میں میتھمفیٹامین کی موجودگی کا نتیجہ مثبت آیا ۔

حکام نے مزید بتایا کہ مندر اب راہبوں سے خالی ہے اور گائوں کے مکین پریشان ہیں کہ وہ اب قربانی نہیں دے سکیں گے ۔

Advertisement