دنیا میں ایٹم بم حملے کی صلاحیت رکھنے والا بی 21 طیارہ امریکی فضائیہ میں شامل

Published On 04 December,2022 09:07 am

نیویارک: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کسی بھی مقام پر ایٹم بم حملے کی صلاحیت رکھنے والا بی ٹونٹی ون طیارہ امریکی فضائیہ میں شامل کر لیا، بی ٹونٹی ون بظاہر بی ٹو طیارے سے مشابہ لیکن صلاحیتوں میں اس سے کہیں آگے ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بی ٹونٹی ون ریڈر کو تین دہائیوں سے زائد عرصہ میں پہلا سٹرٹیجک بمبار طیارہ قرار دیا۔

لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ بی ٹونٹی ریڈر طیارے میں دوران پرواز فیول بھرا جا سکتا ہے، بی ٹونٹی ون ریڈر طیارہ روایتی اور غیر روایتی دونوں طرح کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

طیارے کی لاگت کا تخمینہ دو ہزار دس میں ساڑھے پانچ سو ملین ڈالر لگایا گیا تھا لیکن افراط زر کی موجودہ صورتحال میں اس کی قیمت سات سو پچاس ملین ڈالرز ہے۔