ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کے جوہری ہتھیاروں کا دنیا میں کوئی مد مقابل نہیں۔
صدر پیوٹن نے روسا ٹوم ( Rosatom )جوہری انرجی ادارے کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ماضی میں ادارے نے اس وقت ملک کی جوہری طاقت مضبوط کی جب پوری دنیا جوہری طاقت کی دوڑ میں لگی ہوئی تھی۔
روسی صدر نے کہا مستقبل کی ضروریات کے مطابق ادارہ روسی فوج کو جوہری میزائل ٹیکنالوجی احسن طریقے سے فراہم کر رہا ہے۔