یورپی یونین کا روس کے مالی اثاثوں پر قبضے کا منصوبہ

یورپی یونین کا روس کے مالی اثاثوں پر قبضے کا منصوبہ

یورپی یونین کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین نے کہا کہ جنگ میں یوکرین کو اس وقت تک 600 بلین یورو کا نقصان پہنچ چُکا ہے، روس اور اس کے امراء طبقے کو اس تباہی کا ہرجانہ ادا کرنا اور ملک کی تعمیرِ نو کیلئے ضروری مصارف کو پورا کرنا چاہیے۔

مذکورہ ساخت اپنی آمدنی کو یوکرین میں استعمال کر سکے گی اور جنگ کے خاتمے کے بعد ان فنڈوں کو یوکرین کو پہنچائے گئے نقصان کے مکمل ہرجانے کے طور پر استعمال کیا جائے گا، ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر جلد قانونی راستے تلاش کریں گے۔