شمالی کوریا میں بچوں کے نام بم، بندوق اور سیٹلائٹ رکھنے کا حکم

Published On 20 December,2022 05:29 pm

پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کی حکومت نے عوام میں جذبہ حب الوطنی بڑھانے کے لیے بچوں کا نام بم، بندوق اور سیٹلائٹ رکھنے کا حکم کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری شدہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ والدین بچوں کے ایسے نام رکھیں جن کے معنی نظریاتی اور عسکری ہوں۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر حکومت کی جانب سے عوام کو تاکید بھی کی گئی ہے کہ نئے نام جنوبی کوریا کے ناموں سے ملتے جلتے نہیں ہونے چاہئیں۔حکم کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔