سینیگال :(دنیا نیوز) افریقی ملک گیمبیا میں حکومت گرانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حکومت گرانے کی سازش میں ملوث 4 فوجی اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے، صدر ایڈاما بیرو کی حکومت گرانے کی کوشش کرنے والے 3 اہلکار فرار ہوگئے ہیں۔
حکومت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امن و امان سمیت تمام صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ، تاہم ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ بغاوت کی اس کوشش کے پیچھے کون ملوث تھا۔
گیمبیا مغربی افریقہ کا ایک مستحکم ملک ہے جو اپنے ساحلوں اور جنگلی حیات کی وجہ سے سیروتفریخ کیلئے بے حد مقبول ہے ۔