ٹورانٹو: (ویب ڈیسک) کینیڈا میں 59 سالہ شخص کے قتل کے الزام میں 8 نوعمر لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ان لڑکیوں کی عمریں 13 سے 16 سال کے درمیان ہیں جن کے قبضے سے متعدد ہتھیار ملے ہیں۔
پولیس کے مطابق لڑکیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اتوار کی رات 59 سالہ شخص کو چاقو سے وار کرکے قتل کیا تھا جو بے گھر افراد کی ایک پناہ گاہ میں رہ رہا تھا۔
ٹورنٹو پولیس کے جاسوس سارجنٹ ٹیری براؤن کے مطابق گزشتہ روز آدھی رات کے قریب یہ شخص زخمی حالت میں ملا تھا جو اسپتال میں دم توڑ گیا، ان لڑکیوں کو حملے کے مقام کے قریب سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے متعدد ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔
ٹیری براؤن نے کہا کہ ان لڑکیوں اور مقتول کی ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی تاہم یہ نہیں معلوم کہ وہ اس شام کو کیسے اور کیوں ملے تھے؟، کچھ اطلاعات کے مطابق نوعمر لڑکیاں شراب کے لیے اس کے پاس آئی تھیں۔