پریٹوریا: (ویب ڈیسک) جوہانسبرگ کے مشرق میں واقع جنوبی افریقی شہر بوکسبرگ میں ایل پی جی ٹینکر میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ ٹینکر مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے جا رہا تھا، ہفتے کی صبح ہسپتال اور گھروں کے قریب پل کے نیچے پھنس گیا، ریسکیو کے دوران آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کو بلایا گیا۔ بدقسمتی سے ٹینکر پھٹ گیا. "
An explosion occurred while a tanker loaded with liquefied petroleum gas (LPG) was passing under a bridge in the Boksburg region in Johannesburg, South Africa. 10 people died. #Africa pic.twitter.com/kVEqnLAOps
— Partizan Yunanistan (@partizanGreece1) December 25, 2022
زخمی ہونے والوں میں سے ایک ڈرائیور تھا جسے ہسپتال لے جایا گیا، مرنے والوں کی تعداد پہلے 9 بتائی گئی جو بڑھ کر 10 ہو گئی، زخمیوں میں سے نصف کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 15 دیگر شدید زخمی ہیں لیکن ان کی حالت مستحکم ہے، ریسکیو آپریشن کے دوران 6 فائر فائٹرز کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔