اسرائیلی طرز عمل کی پرامن طریقے سے مزاحمت کی جائے گی، فلسطینی صدر

Published On 25 December,2022 09:43 pm

بیت المقدس: (ویب ڈیسک) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی طرز عمل کو مسترد کرتے ہیں اور ان کا مقابلہ پرامن عوامی مزاحمت سے کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسمس پیغام میں محمود عباس نے عالمی برادری سے اپنی خاموشی کو توڑنے اور اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے تمام لوگوں کے لیے سلامتی، استحکام، خوشحالی اور اچھی ہمسائیگی سے لطف اندوز ہونے کا واحد راستہ فلسطینی عوام کے لیے ان کے جائز حقوق حاصل کرنا ہے جن کی منظوری اقوام متحدہ کی قراردادوں نے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی اسرائیل فلسطین تنازع کے تمام فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل

محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے اور مشرقی یروشلم کو اس کا دارالحکومت بنانے اور پناہ گزینوں کی واپسی کے ساتھ اپنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے خواہاں ہیں۔