طالبان حکومت افغان خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے : اقوام متحدہ

Published On 28 December,2022 03:21 am

نیو یارک : ( ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کمشنر وولکر تُرک نے کہا ہے افغانستان میں خواتین پر لگائی جانے والی پابندیاں سرحد سے پار بھی خطرے کا سبب بننے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کمشنر وولکر ترک نے کہا کہ افغان خواتین اور لڑکیوں پر پابندیوں سے افغانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، طالبان خواتین کے خلاف پالیسیاں فوری ختم کریں، کوئی بھی ملک اپنی نصف آبادی کو نکال کر معاشی اور سماجی ترقی نہیں کرسکتا۔

وولکر ترک نے کہا کہ یہ پابندیاں افغان معاشرے کو غیرمستحکم کریں گی اور نہ صرف افغان خواتین بلکہ تمام افغانوں کے لیے خطرناک نتائج کا سبب بنیں گی۔

کمشنر نے طالبان حکام سے مطالبہ کیا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور احترام یقینی بنائیں اور انہیں سماجی، سیاسی اور معاشی شعبوں کا حصہ بنایا جائے۔

Advertisement