کورونا وائرس : چین کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

Published On 20 January,2023 01:09 pm

بیجنگ : (ویب ڈیسک ) عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے داخلے کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

عالمی ادارہ صحت نے بیجنگ کی جانب سے فراہم کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے ، جبکہ یہ 3 سالوں میں پہلی بار ہے کہ 63 ہزار سے زائد کورونا مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ نیشنل ہیلتھ کمیشن میں بیورو آف میڈیکل ایڈمنسٹریشن کے سربراہ نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ 8 دسمبر 2022 سے 12 جنوری 2023 تک 59 ہزار 938 افراد ہلاک ہوئے جن میں پانچ ہزار 503 اموات براہ راست کورونا وائرس کی وجہ سے اور 54 ہزار 435 اموات کورونا اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں۔

خیال رہے کہ  8جنوری کو لگ بھگ 3 سال بعد چین نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق سفری پابندیوں کو ختم کریا تھا ، چین میں نئے قمری سال کی 40 روزہ چھٹیوں کا آغاز ہوا جس کے بعد کورونا کے کیسز بڑی تعداد میں سامنے آئے تھے ۔