اسلام آباد: (دنیا نیوز) مُودی سرکار میں بھارت کی خاطر جان دینے والوں کے لواحقین ذلیل و خوار ہو گئے، مُودی سرکار کے ہاتھوں پلوامہ میں مرنے والوں کے خاندانوں کی بے حُرمتی، بیواؤں پر جے پور پولیس نے شدید تشدد کیا۔
پلوامہ حملے میں مرنے والوں کے خاندان مُودی سرکار کی بے اعتنائی پر نالاں ہیں، مُودی سرکار نے اپنے محسنوں کے لواحقین کو جے پور کی سڑکوں پر رول ڈالا، جے پور میں پولیس نے پلوامہ حملے میں مرنے والے جوانوں کی بیواؤں پر شدید تشدد کیا۔
پلوامہ حملے میں سی آر پی ایف کے مرنے والے جوانوں کی بیوائیں کئے گئے وعدوں کی تکمیل نہ ہونے پر جے پور میں احتجاج کر رہی تھیں، بیواؤں کی طرف سے مُودی سرکار کو جان سوزی کی دھمکی بھی دی گئی۔
— ADARSH DEWASI (@ADARSHDEWASI5) March 6, 2023
راجستھان کے شہر جے پور میں بیواؤں کا احتجاج گزشتہ 5 دنوں سے جاری ہے، مُودی سرکار کی طرف سے مارے جانے والے جوانوں کے لواحقین کیلئے نقد رقوم، سرکاری نوکریوں اور گھروں کا اعلان کیا گیا تھا۔
4 سال گُزرنے کے باوجود مُودی سرکار بیواؤں سے کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی نہ نبھا سکی، مُودی سرکار کی بھارت کی خاطر جان دینے والوں کے خاندانوں کی طرف عدم توجہ پر بھارتی افواج میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔