چین ، ایران اور روس خلیج عمان میں بحری مشقیں کرینگے

Published On 15 March,2023 03:04 pm

بیجنگ : (ویب ڈیسک ) چین کی وزارت دفاع کاکہنا ہے کہ چین، ایران اور روس خلیج عمان میں 15 مارچ سے 19 مارچ تک سمندری مشقیں کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے آکس دفاعی معاہدے کے تحت جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوزوں کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔

چین نے منگل کو آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ یہ ممالک "غلطی اور خطرے کی راہ" پر چل رہے ہیں۔

 اس سے قبل بھی روس، ایران اور چین 2022 کے آغاز میں مشترکہ فوجی بحری مشقیں کرچکے ہیں ۔