اسلام آباد : (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمانوں کیخلاف ہر قسم کی نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان عقیدے کی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف ہر قسم کی نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام بھی دوسرے مذاہب کی طرح رواداری، احترام، امن اور انسانی ترقی کا علمبردارہے۔
On International Day to Combat Islamophobia, Pakistan joins the world community in seeking an end to all forms of hatred, profiling & discrimination against Muslims on the basis of faith. Islam, like other religions, stands all for tolerance, respect, peace & human development.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 15, 2023
واضح رہے کہ آج اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منایا جا رہاہے ، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں مسلم کمیونٹی کےخلاف پھیلنے والی نفرت اور ان کے خلاف تشدد آمیز کارروائیوں کو روکنے کی کوشش کرنا ہے۔