سالڈ ویسٹ تلف کرنے کے منصوبے کا فوری طور پر اجرا کیا جائے، شہباز شریف

Published On 13 March,2023 09:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں ٹھوس فضلے (سالڈ ویسٹ) تلف کرنے کے منصوبے کا فوری طور پر اجرا کیا جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھوس فضلے کو تلف کرنے کا ماڈل پنجاب میں موجود ہے، ہم نے لاہور میں ٹھوس فضلے کی تلفی کیلئے بین الاقوامی معیار کا منصوبہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: سستا پٹرول، مفت آٹا، وزیر اعظم کا غریب طبقہ کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کیلئے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کیا جائے، گھروں سے فضلہ اکٹھا کرنے سے لے کر لینڈ فل سائٹ تک منتقلی کے تمام مراحل کو آؤٹ سورس کیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں فضلے سے بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ سازی کی جائے، وزیراعظم نے منصوبے کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دیں۔

Advertisement