اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے غریب و متوسط طبقہ کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کے حوالے سے بڑے فیصلے کر لیے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت غریب و متوسط طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم نے اسلام آباد میں رمضان المبارک کے دوران غریب و متوسط طبقے کو مفت آٹے کی فراہمی کا فیصلہ کیا۔
— PMLN (@pmln_org) March 13, 2023
سکیم کے تحت اسلام آباد کے 10 لاکھ لوگوں کو رمضان المبارک میں مفت آٹا فراہم کیا جائے گا، وزیر اعظم نے سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو بھی اس سکیم میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاء ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں غریب و متوسط طبقے کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مفت آٹے کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ اسلام آباد اور مضافاتی علاقوں میں رمضان کے دوران مفت آٹے کی فراہمی کی جائے گی، اس سکیم سے اسلام آباد کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: معیشت تباہ کرنیوالا آج اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے: وزیراعظم
وزیر اعظم نےموٹر سائیکل و رکشہ والوں کو سستے پٹرول کی فراہمی کا بھی اصولی فیصلہ کیا، وزیر اعظم کی ہدایت پر موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے سستے پٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
اجلاس کو موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کیلئے رعایتی پٹرول پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ افسروں کو پروگرام کو حتمی شکل دے کر جلد پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے توشہ خانہ کے تحفے بیچ کر 3 نسلوں کی جائیدادیں بنا لیں: مریم نواز
شہباز شریف نے کہا کہ موٹر سائیکل اور رکشہ والے معاشی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، حکومت ان کو مہنگائی سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔