اسلام آباد: (دنیا نیوز) بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 14, 2023
وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ٹی، طب، تعمیرات سمیت انسانی وسائل کی برآمد کے شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ بحرین اس وقت ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی کر رہا ہے۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 14, 2023