آرمی چیف کے بعد اب وزیراعظم تاجر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

Published On 13 March,2023 09:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آرمی چیف کے بعد اب وزیراعظم تاجر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم ملک کی بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات سے کل (منگل کو) ملیں گے، بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات کو وزیراعظم سے ملاقات کا پیغام آج (پیر کو) موصول ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سستا پٹرول، مفت آٹا، وزیر اعظم کا غریب طبقہ کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

ملاقات کا ایجنڈا ممکنہ طور پر آئی ایم ایف پروگرام، مشکل معاشی فیصلوں کے اثرات اور معیشت سمیت سیاسی صورتحال پر تاجر رہنماؤں کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

تاجر ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر وزرا کی بھی شرکت متوقع ہے۔