فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک ، پاکستان کا کونسا نمبر؟

Published On 20 March,2023 10:15 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک ) ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ جاری کردی گئی ،فن لینڈ ایک بار پھر دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیدیا گیا۔

رپورٹ میں کسی ملک کی خوشی کا تعین کرنے کیلئے آمدنی، صحت، آزادی، سخاوت اور بدعنوانی کی عدم موجودگی دیکھی جاتی ہے، یورپی ملک فن لینڈ لگاتار چھٹے سال ورلڈ ہپی نیس رپورٹ میں ٹاپ پر ہے۔

ڈنمارک، آئس لینڈ، ہالینڈ، سویڈن، ناروے، سوئٹزر لینڈ اس کے بعد ہیں،ٹاپ ٹوئنٹی میں لتھوانیا واحد نیا ملک ہے، سروے رپورٹ میں جنگ زدہ افغانستان اور لبنان دو ناخوش ترین ملک رہے۔

پاکستان ٹاپ 100 میں بھی جگہ نہیں بناسکا، خوش ترین ممالک کی فہرست میں 103واں نمبر ہے جبکہ بھارت 136 ویں نمبر پر ہے۔