امریکی ریاست میں بگولوں کی تباہی، سینکڑوں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں

Published On 01 April,2023 09:02 pm

میسی سپی: (دنیا نیوز) امریکا کی ریاست میسی سپی میں بگولوں نے تباہی مچا دی جس سے سینکڑوں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بگولوں کی تباہی کے بعد صفائی کا کام جاری ہے، لوگ ریسکیو حکام کے ساتھ مل کر سڑکوں سے بل بورڈز اور رکاوٹیں ہٹا رہے ہیں اور رہائشی علاقے کی صفائی کر رہے ہیں۔

تباہ کن طوفان کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے متاثرہ علاقے رولنگ فورک کا دورہ کیا، امریکی صدر نے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Advertisement