ماسکو: (دنیا نیوز)روس میں جاسوسی کے الزام میں امریکی صحافی کو گرفتار کر لیا گیا، امریکا نے معاملے پر اظہار تشویش کیا ہے۔
روس نے وال اسٹریٹ جرنل کے ماسکو بیورو میں کام کرنے والے امریکی رپورٹر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
خبرایجنسی کے مطابق گرفتاری کے بعد امریکی رپورٹر ایون گرشکووچ کو روسی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 29 مئی تک حراست میں رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے روس میں امریکی رپورٹر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا کے خلاف روس کے اقدامات قابل مذمت ہیں، بائیڈن انتظامیہ گرفتار رپورٹر کے خاندان اور روسی حکومت سے رابطے میں ہے۔
امریکی رپورٹر کی گرفتاری کے بعد وائٹ ہاؤس نے روس میں مقیم امریکی شہریوں کو فوری طور پر روس چھوڑ نے کا مشورہ دے دیا۔