واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) یوکرین کا جنگی منصوبہ افشا ہونے پر پینٹاگون نے تحقیقات کاآغاز کردیا ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور نیٹو کا خفیہ منصوبہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے ، امریکی منصوبے میں روس پر حملے کے لیے یوکرین کو مسلح کرنے سے متعلق معلومات شامل ہیں۔
خفیہ دستاویز میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ یوکرین کی 12میں سے 9 بریگیڈ امریکا نے مسلح کیں ، جنگی منصوبے میں یوکرینیوں کی غیرمعمولی اموات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :روسی حملوں میں 262 ایتھلیٹس ہلاک ہوچکے، یوکرین کا دعویٰ
دستاویز میں دعویٰ کیاگیا ہےکہ جنگ میں اب تک 71500 یوکرینی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جنگ میں 16 سے17ہزار روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
جنگی منصوبے میں ہتھیاروں کی منتقلی، بٹالین کی تعداد اور دیگرمعلومات بھی شامل ہیں۔