کینٹکی: (ویب ڈیسک) امریکا کے ایک بینک میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئس ول میں پیش آیا جہاں ایک بینک میں بڑے پیمانے پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں عمارت کے اندر موجود پانچ افراد ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس کے مطابق زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملہ آور پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے دوران شوٹر اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
لوئس ول میٹرو پولیس نے بتایا کہ شہر کے وسط میں ایسٹ مین اسٹریٹ کے 300 بلاک میں ایک حملہ آور اور متعدد ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری جواب دیا گیا۔