یونان کا اسرائیل سے ٹینک شکن میزائل کے لیے 400 ملین ڈالر کا معاہدے

Published On 10 April,2023 10:29 pm

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل کی وزارت دفاع نے کہا کہ اسرائیل نے یونان کو سپائیک اینٹی ٹینک میزائل فروخت کرنے کے لیے 1.44 بلین شیکل (400 ملین ڈالر) کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

سپائیک ایک گائیڈڈ ٹینک شکن میزائل ہے جسے کئی یورپی یونین اور نیٹو ممالک استعمال کرتے ہیں جو اسرائیل کے سرکاری دفاعی ٹھیکیدار کمپنی رافیل نے تیار کیا ہے۔

رافیل کے سی ای او یوو ہارایون نے کہا، "اسپائیک میزائل یونانی فوج کے آپریشنل ٹولز کے پورٹ فولیو کو مضبوط کریں گے اور ہم مستقبل قریب میں اسٹریٹجک تعاون کے ذریعے مزید توسیع کی توقع رکھتے ہیں۔"

پچھلے ہفتے اسرائیل اور رافیل نے کہا تھا کہ وہ 4 اپریل کو نیٹو میں باضابطہ طور پر شمولیت کے بعد فن لینڈ کو ڈیوڈز سلنگ جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کریں گے۔

فن لینڈ کو 316 ملین یورو (345 ملین ڈالر) کے معاہدے میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں کو روکنے کے لیے ڈیزائن کردہ دفاعی نظام ملے گا۔ تاہم اسے ابھی بھی امریکا سے منظوری درکار ہے۔