پیوٹن نے مجھے جنگی مجرم قرار دیا تھا اس لیے وہ میرا دوست نہیں: ایلون مسک

Published On 10 April,2023 09:18 pm

سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ ولادی میر پیوٹن نے انہیں 'جنگی مجرم' قرار دیا تھا اس لیے وہ میرے بالکل بھی بیسٹ فرینڈ نہیں ہیں۔

دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص نے یہ ٹویٹ ایک ٹوئٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے کیا جس نے سوال کیا کہ روسی رہنماؤں کو پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت کیوں دی جا رہی ہے۔

گمنام آپریشنز نامی صارف نے سابق روسی صدر دمتری میدویدیف کا سکرین شاٹ پوسٹ کیا، جنہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ یوکرین  غائب  ہو جائے گا کیونکہ  کسی کو اس کی ضرورت نہیں ۔ صارف نے ایلون مسک کو ٹیگ کیا اور پوچھا کہ انہوں نے روسی رہنماؤں کو پلیٹ فارم پر واپس آنے کی اجازت کیوں دی۔

ایلون مسک نے اپنے جواب میں کہا کہ  مجھے بتایا گیا ہے کہ پیوٹن نے مجھے یوکرین کی مدد کرنے پر جنگی مجرم کہا، اس لیے وہ بالکل میرا بیسٹ فرینڈ نہیں ہے۔ تمام خبریں کسی حد تک پروپیگنڈہ ہیں۔ لوگوں کو خود فیصلہ کرنے دیں۔