یوکرین جنگ کے دوران روس کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

Published On 13 April,2023 10:52 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) یوکرین جنگ کے دوران روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فوجی مشقوں کے دوران داغا گیا۔

روسی فوج کا کہنا ہے کہ یہ میزائل ہدف کو ٹھیک نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل نے قازقستان میں ہدف کو نشانہ بنایا، میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔