نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ورلڈ پاپولیشن فنڈ کے مطابق بھارت کی آبادی 1 ارب 42 کروڑ 86 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ بھارت کے مقابلے میں چین کی آبادی 1 ارب 42 کروڑ 57 لاکھ ہے، بھارت کی آبادی چین کے مقابلے میں 29 لاکھ زیادہ ہوگئی ہے۔
یہ پہلی بار ہے جب چین کی جگہ بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بنا ہے، چین کے محکمہ شماریات نے 17 جنوری 2023ء کو بتایا تھا کہ ملکی آبادی 1.412 ارب ہے اور 1961ء کے بعد پہلی بار آبادی میں کمی آئی ہے۔