نیویارک : (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے سوڈان میں جاری جھڑپوں میں ہیلتھ سنٹرز کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں تنازعات نے شہریوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، ملک میں ہیلتھ سنٹرز اور ہیلتھ ورکرز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ کم از کم 3 ہیلتھ ورکرز ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ ہیلتھ سنٹرز اور ان کے ملازمین پر حملے اور ایمبولینس ہائی جیکنگ جیسے واقعات باعث صحت کے کام میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سوڈان : سفارت کاروں پر حملوں کی عالمی سطح پر شدید مذمت
عالمی ادارہ صحت کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے 9 سمیت 16 ہسپتال حملوں کی وجہ سے ناقابل استعمال ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر سوڈان میں جاری کشیدگی کے دوران سفارت کاروں پر حملوں کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے فوج کے ایک دھڑے نے فوجی آمر کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔