میڈرڈ: (ویب ڈیسک) سپین میں روبوٹ نے پھیپھڑوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روبوٹ کی جانب سے پھیپھڑوں کے کامیاب ٹرانسپلانٹ کے بعد اب ٹرانسپلانٹ کے لئے سینہ کھولنے اور پسلیوں کو الگ کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔
رپورٹس کے مطابق 4 بازو والے "Da Vinci" نامی روبوٹ نے مریض کے سینے پر صرف 8 سینٹی میٹر کا چیرا لگایا، پہلے اس ٹرانسپلانٹ کے لئے 30 سینٹی میٹر کا چیرا لگایا جاتا تھا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ نیا طریقہ علاج روایتی طریقے سے نہ صرف زیادہ محفوظ ہے بلکہ اس سے مریض کو تکلیف کم اور زخم آسانی سے بھر جاتا ہے۔