ممبئی: (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران ہیٹ سٹروک سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکومت کی سرپرستی میں ایوارڈز شو کی تقریب کا اہتمام چلچلاتی دھوپ کے اندر کھلے میدان میں کیا گیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا، ایک نامور سماجی رہنما کی خوشنودی کے لیے ہونے والے ایوارڈز شو میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ایوارڈز شو کی تقریب میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت بھارتیہ جنتہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے نامور سیاستدانوں نے بھی شرکت کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید گرمی اور حبس کے باعث ایوارڈز شو میں شریک 11 افراد ہیٹ سٹروک کے باعث ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں افراد کو ڈی ہائیڈریشن اور دیگر شکایات کے باعث ہسپتال داخل کروادیا گیا۔