پنجاب بھر میں پولیس ملازمین کی صحت مانیٹر کرنے کا فیصلہ

Published On 14 April,2023 05:05 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب نے پنجاب بھر میں پولیس ملازمین کی صحت مانیٹر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی سالانہ صحت سکریننگ ہو گی، تمام اضلاع کے پولیس سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے تمام ضلعی دفاتر میں ہیلتھ کوآرڈینیٹرز افسران تعینات کیے جائیں، ہیلتھ کوآرڈی نیٹرز کو الگ سے آفس، اسسٹنٹ سٹاف اور دیگر سہولیات دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہارٹ اٹیک کے مریضوں کی جان بچانے والا نیا کلائی سینسر

تمام پولیس ملازمین کا سال میں ایک بار مکمل سکریننگ ٹیسٹ ہوگا، مراسلے میں ضلعی پولیس کے سربراہان کو سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس سے ملاقات کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق ہسپتالوں میں سکریننگ کے بعد پولیس ملازمان کا مکمل ڈیٹا لاہور سینٹرل پولیس آفس میں جمع کیا جائے گا۔