کراچی : (ویب ڈیسک ) حاملہ خواتین کو لگائے جانے والے پروجیسٹرون انجیکشنز پر پابندی عائد کردی گئی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے رجسٹریشن بورڈ کے 327 وِیں اجلاس میں اس انجیکشن پر پابندی کا فیصلہ کیاگیا۔
اس پابندی کا فیصلہ پروجیسٹرون انجیکشنز میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر کی موجودگی کے باعث کیا گیاہے ۔
اس سے قبل امریکی محکمہ خوراک اور ادویات نے پروجیسٹرون انجیکشنز میں کینسر کا باعث بننے والے عناصر کی موجودگی کی نشاندہی کرنے کے بعد ان پر پابندی عائد کی تھی۔