صنعاء : (دنیا نیوز) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے90 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوس ناک واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب تاجروں کی جانب سے غریب لوگوں میں خیرات کی تقسیم جاری تھی ، تقسیم کے دوران شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 90 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔
یمن کے وزارت داخلہ کے مطابق لاشوں اور زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فنڈ تقسیم کرنے والوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے ہلاکتوں کی حتمی تعداد کے حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔